دنیا
Time 21 فروری ، 2021

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں طوفانی بارشوں سے سیلابی صورتحال، 5 افراد ہلاک

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی صورت حال ہے اور  پانی کے تیز ریلے کئی سڑکوں کو بہا کر لے گئے  ہیں، جب کہ  مختلف حادثات میں 5 افراد ہلاک ہوگئے  ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جکارتہ کے مضافاتی علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی اور سیلابی ریلوں کی وجہ سے اہم سڑکیں بہہ گئیں۔

سیلابی صورت حال کے باعث سیکڑوں افراد کو گھر بار چھوڑ کر عارضی پناہ گاہوں میں منتقل ہونا پڑا۔

ماہرین موسمیات نے جکارتہ میں اگلے ہفتے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

مزید خبریں :