Time 22 فروری ، 2021
پاکستان

ڈسکہ الیکشن میں جاں بحق پی ٹی آئی کارکن کے ورثا کیلیے مالی امداد کا اعلان

فوٹو: ٹوئٹر/شبلی فراز

پنجاب حکومت نے این اے 75 ڈسکہ میں دوران پولنگ جاں بحق ہونے وا لے پی ٹی آئی کارکن کے ورثا کے لیے 10 لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کیا  ہے۔

وفاقی وزیر شبلی فراز، فواد چوہدری اور ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے این اے 75 ڈسکہ میں دوران پولنگ قتل ہونے والے پی ٹی آئی کے کارکن کے گھر جا کر اہلخانہ سے تعزیت کی۔

انہوں نے اس موقع پر حکومت پنجاب کی جانب سے مقتول کے اہلخانہ کو 10 لاکھ روپے مالی امداد اور سرکاری نوکری دینے کا اعلان بھی کیا۔

خیال رہےکہ این اے 75 ڈسکہ میں 19 فروری کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں گوئیندے والا پولنگ اسٹیشن پر (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنان کے تصادم ہوا تھا اور دونوں فریقین کی جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

فائرنگ کے نتیجے میں مسلم لیگ (ن) کےکارکن ذیشان اور پی ٹی آئی کے کارکن ماجد گولی لگنے سے جاں حق ہو ئے۔

مزید خبریں :