22 فروری ، 2021
بالی وڈ بیبو کرینہ کپور اور اداکار سیف علی خان کے ہاں حال ہی میں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
بیبو کے مداح ان کے دوسرے بیٹے کو دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں کہ آیا دوسرا بیٹا بھی کرینہ اور سیف کے بڑے بیٹے تیمور علی خان کی طرح خوبصورت ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نومولود سےمتعلق پوچھے گئے سوال پر کرینہ کے والد اور بالی وڈ اداکار رندھیر کپور نے کہا کہ مجھے تو سارے بچے ایک جیسے لگتے ہیں لیکن اسپتال میں سب کہہ رہے تھے کہ نومولود اپنے بڑے بھائی تیمور علی خان جیسا ہے۔
چھوٹے بھائی کی آمد پر تیمور کے رد عمل سے متعلق کیے گئے سوال پر رندھیر کپور کا کہنا تھا کہ تیمو ر علی خان اتنے چھوٹے ہیں کہ وہ رد عمل کا اظہار نہیں کرسکتے۔