22 فروری ، 2021
کراچی: الیکشن ٹریبونل نے سینیٹ انتخابات کے لیے ٹیکنو کریٹ سیٹ پر ایم کیوایم پاکستان کے امیدوار ڈاکٹر شہاب امام کو اہل قرار دے دیا۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر شہاب امام کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف طفیل احمد نے اپیل دائر کی تھی۔
الیکشن ٹریبونل سے ڈاکٹر شہاب امام کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا۔
خیال رہے کہ وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا شہاب امام نے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے، ڈگری کے مطابق ڈاکٹر شہاب امام نے ملازمت نہیں کی لہذا انہیں نااہل قرار دیا جائے۔