کھیل
Time 22 فروری ، 2021

ویڈیو: جب شعیب اختر نے دنیا کی تیز ترین گیند کرائی

کراچی: پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر آئی سی سی ورلڈ کپ کی تاریخ کے پہلے گیند باز ہیں جنہوں نے100 میل کی رفتار سے گیند پھینکی۔

شعیب اختر نے یہ تاریخ آج ہی کے دن  جنوبی افریقا میں کھیلے گئے 2003 کے عالمی کپ کے دوران انگلینڈ کے خلاف میچ میں رقم کی۔

شعیب اخترنے اپنے دوسرے اوور کی آخری گیند پھینکی تو اس کی اسپیڈ 161.3کلومیٹر فی گھنٹہ یعنی 100.2 میل فی گھنٹہ تھی۔

اس کارنامے کے 18 سال مکمل ہونے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج اس تاریخی گیند کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔

یاد رہے کہ شعیب اخترکا شمار دنیا کے کرکٹ کےتیز ترین گیند بازوں میں ہوتا ہے۔

شعیب اختر نے اس سے قبل اپریل 2002 میں بھی 161.0 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کی تھی مگر وہ متنازع ہو گئی تھی۔

مزید خبریں :