Geo News
Geo News

Time 22 فروری ، 2021
پاکستان

حلیم عادل پر حملے کا معاملہ وزیراعظم کے سامنے رکھوں گا، علی زیدی

آئی جی سندھ، سیکرٹری داخلہ اور چیف سیکرٹری کےخلاف کارروائی کرنے کا یہی وقت ہے، وفاقی وزیر — فوٹو:فائل

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ پر جیل میں ہونے والے مبینہ حملے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں علی زیدی کا کہنا تھاکہ  اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ سے بات ہوئی ہے اور وہ اسپتال میں داخل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حلیم عادل پر جیل میں پی پی کے 50غنڈوں نے حملہ کیا۔

علی زیدی کا کہنا تھاکہ وزیراعظم کے سامنے اس سارے معاملے کو رکھوں گا اور آئی جی سندھ، سیکرٹری داخلہ اور چیف سیکرٹری کےخلاف کارروائی کرنے کا یہی وقت ہے۔