دنیا
Time 22 فروری ، 2021

اماراتی ایوی ایشن اتھارٹی نے ائیرلائنز کیلیے نئی کورونا ایڈوائزری جاری کردی

مثبت کورونا والے مسافروں کو یو اے ای کے کسی ائیرپورٹ پر اترنےکی اجازت نہیں ہوگی،سول ایوی ایشن اتھارٹی یو اے ای، فوٹو: فائل

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نےکورونا کے حوالے سے ائیرلائنز کے لیے نئی ہدایات جاری کردیں۔

 سول ایوی ایشن اتھارٹی یو اے ای کا کہنا ہےکہ کورونا ایڈوائزری پرعمل درآمد نہ کرنے والی ائیرلائنز پربھاری جرمانے ہوگا اور اس ائیرلائنز کا 7 سے 14دن کے لیے یو اے ای کا فلائٹ آپریشن بھی معطل کردیا جائےگا۔

نئی ہدایات کے مطابق  یو اے ای آنے اور جانے والے مسافروں کے لیے فلائٹ سے96 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ لازمی ہے،مثبت کورونا والے مسافروں کو یو اے ای کے کسی ائیرپورٹ پر اترنےکی اجازت نہیں ہوگی۔

 یو اے ای سول ایوی ایشن اتھارٹی نےقومی ائیر لائنز (پی آئی اے) سمیت تمام ائیرلائنز کو نئی ایڈوائزری بھیج دی ہے۔

مزید خبریں :