پاکستان
Time 22 فروری ، 2021

فیٹف اجلاس شروع، پاکستان کے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا 3 روزہ ورچوئل اجلاس شروع ہوگیا۔

ایف اے ٹی ایف کا ورچوئل اجلاس آج سے 24 فروری تک جاری رہے گا جس میں منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کے خلاف پاکستان کے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

 رپورٹ کے مطابق پاکستان 6 نکات پر عمل درآمد کی رپورٹ ایف اے ٹی ایف کو بجھوا چکا ہے۔

21 نکات پر عمل درآمد کے سلسلے میں پاکستان کے اقدامات کی ایف اے ٹی ایف پہلے ہی تعریف کر چکا ہے جبکہ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ اگر نکات پر عمل درآمد کو میرٹ بنا کر فیصلہ ہوا تو پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکال دیا جائےگا۔

حکام کے مطابق اگر مغربی ممالک اور امریکا نے پاکستان پر دباؤ مزید بڑھانا ہو تو پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھا جائےگا لیکن کسی صورت پاکستان کا نام بلیک لسٹ میں نہیں ڈالا جا سکتا۔

خیال رہے کہ پاکستان کا نام جون 2018 سے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل ہے۔

مزید خبریں :