پاکستان
Time 23 فروری ، 2021

این اے 75: تحریک انصاف نے دوبارہ الیکشن کے مطالبے کو ن لیگ کا بڑا یوٹرن قرار دیدیا

تحریک انصاف نے ڈسکہ میں دوبارہ الیکشن کے مطالبے کو ن لیگ کا بڑا یوٹرن قرار دے دیا۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ قانونی طور پر الیکشن کمیشن نتیجہ روکنے کا مجاز نہیں، عمران خان کی ہدایت پر 23 حلقوں میں ری پولنگ کی مخالفت سے دستبردار ہوئے، عمران خان شفافیت کو فرو غ دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلی حکومت ہے جو ضمنی الیکشن میں طاقت استعمال نہیں کررہی۔

دوسری جانب  ڈسکہ سے پی ٹی آئی امیدوار علی اسجد نے الزام عائد کیا کہ باہر سے گلو بٹ لاکر حالات خراب کرائے گئے۔ 

مزید خبریں :