Time 23 فروری ، 2021
پاکستان

لاپتا افراد کے حوالے سے قانون سازی مختلف مراحل میں ہے، شیریں مزاری

وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے انسانی حقوق کونسل کے 46 ویں اجلاس سے خطاب میں کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو ان کے حقِ خود مختاری سے محروم کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور آر ایس ایس حکومت کا مقبوضہ کشمیر میں حتمی اقدام کشمیریوں کی نسل کشی ہوسکتا ہے۔

شیریں مزاری نے کہا کہ بھارتی اقدام کے حوالے سے جینوسائیڈ واچ  پہلے ہی خبردار کر چکی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں انسانی حقوق کے حوالے سے کافی پیش رفت ہوئی ہے ، پاکستان میں لاپتا افراد کے حوالے سے پارلیمانی قانون سازی مختلف مراحل میں ہے۔

مزید خبریں :