پاکستان
Time 24 فروری ، 2021

فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن کو جرمانہ ادا کردیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کے وکیل نے الیکشن کمیشن کی طرف سے عائد کردہ جرمانے کی رقم جمع کرادی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 9 فروری کو فیصل واوڈا نااہلی کیس کی سماعت کی تھی جس میں وفاقی وزیر کے وکیل نے التوا کی درخواست کی تھی۔

اس پر الیکشن کمیشن نے برہمی کا اظہار کیا تھا اور بار بار التوا کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔

بدھ کے روز الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا نااہلی کیس کی سماعت کی جس میں ان کے وکیل نے پیش ہوکر استدعا کی کہ کمیشن اپنے 9 فروری کے فیصلے پر نظرثانی کرے۔

الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کے وکیل کی استدعا مسترد کردی جس پر انہوں نے جرمانے کے 50 ہزار روپے کمیشن کو جمع کرادیے۔

الیکشن کمیشن نے یہ رقم پاکستان سوئٹ ہوم میں جمع کرانے کی ہدایت کی۔ 

مزید خبریں :