جنگلی طوطا پہلے دوست بنا پھر گرل فرینڈ کو خاتون سے ملوانے لے آیا

اسکرین گریب

 دنیا بھر میں محبت کے قصے کہانیاں بے شمار ہیں لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسی دلچسپ کہانی کے متعلق بتاتے ہیں جو یقیناً آپ کو بھی حیران کر دے گی۔

دی ڈوڈو نامی معروف ٹوئٹر ہینڈل پر ایک ویڈیو کہانی میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح ایک خاتون کے بالکونی میں روانہ جنگلی پرندے آتے ہیں اور اس دوران ان کی ایک لال رنگ کے طوطے کے دوستی ہوگئی۔

مذکورہ خاتون نے اس پورے واقعے کی ویڈیو بھی بنائی ہے جس میں وہ بتاتی ہیں کہ ان کی بالکنی میں چند جنگلی پرندے روزانہ آکر بیٹھا کرتے تھے جن میں ایک لال طوطا روپرٹ بھی تھا۔

خاتون کے مطابق وہ طوطا جلد ان کا دوست بن گیا اور روزانہ اپنی گرل فرینڈ کو ساتھ لانے لگا۔ خاتون نے طوطے کی گرل فرینڈ کو گریٹا کا نام دیا اور بتایا کہ گریٹا ہمیشہ روپرٹ کے پیچھے ہوتی ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ طوطے کی گرل فرینڈ اس کی بہترین معاون بھی ہے۔

ویڈیو میں طوطا اور طوطی کوساتھ ڈانس کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں :