Time 24 فروری ، 2021
دنیا

ایمریٹس ائیر لائن کورونا ویکسی نیٹڈ کریو رکھنے والی پہلی ائیرلائن بن گئی

ایمریٹس ائیر لائن کی دبئی سے لاس اینجلس جانے والے پرواز ای کے 215 میں کورونا ویکسی نیٹڈ عملہ شامل کیاگیا — فوٹو: ایمریٹس ائیر لائن 

متحدہ عرب امارات کی ’ایمریٹس ائیرلائن‘ کورونا ویکسی نیٹڈ کریو رکھنے والی پہلی ائیرلائن بن گئی۔

اماراتی گروپ نے ایک ماہ قبل ہی اپنی ویکسی نیشن ڈرائیو کا آغاز کیا تھا اور گروپ کے 44 فیصد فرنٹ لائن ایوی ایشن ورک فورس کو فائزربایواین ٹیک اور سینو فارم کی دونوں خوراکیں دی جاچکی ہیں۔

ایمریٹس ائیر لائن اب کورونا ویکسی نیٹڈ کریو رکھنے والی پہلی ائیرلائن بن گئی  ہے۔ 

ایمریٹس ائیر لائن کی دبئی سے لاس اینجلس جانے والے پرواز ای کے 215 میں کورونا ویکسی نیٹڈ عملہ شامل کیاگیا۔

خیال رہے کہ اس کے علاوہ اتحاد ائیر ویز اور سنگاپور ائیرلائنز بھی اپنے عملے کو ویکسین لگواچکے ہیں۔

مزید خبریں :