24 فروری ، 2021
گاڑیاں بنانے والی معروف جاپانی کمپنی سوزوکی کے چیئرمین اوساموسوزوکی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق 4 دہائیوں سے زیادہ عرصے تک سوزوکی کمپنی میں اعلیٰ عہدوں پر ذمہ داریاں سرانجام دینےکے بعد 91 سالہ اوسامو سوزوکی رواں سال جون میں چیئرمین کے عہدے سے ریٹائر ہوجائیں گے۔
سوزوکی کپمنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اوسامو سوزوکی جون میں ہونے والے شیئرہولڈرز کے اجلاس کے بعد چیئرمین شپ چھوڑدیں گے اور کمپنی کے ساتھ مشیر کی حیثیت سے کام کریں گے۔
خیال رہے کہ اوساموسوزوکی کا تعلق سوزوکی خاندان سے نہیں تاہم سوزوکی کمپنی کے بانی میچیو سوزوکی کی پوتی سے شادی کے بعد انہوں نے اپنے نام کے ساتھ سوزوکی لگا لیا تھا۔