Time 24 فروری ، 2021
پاکستان

50 فیصد تاجرکورونا کے دوران ریلیف دینے پر وفاقی حکومت سے مطمئن ہیں،گیلپ سروے

ملک کے 50 فیصد تاجر کورونا سے متاثرہ کاروباری طبقے کو ریلیف پہنچانے پر وفاقی حکومت سے مطمئن نظر آتے ہیں جب کہ 37 فیصد نے عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

یہ انکشاف عوامی آراء جاننے کے حوالے سے معروف ادارے گیلپ پاکستان کے نئے سروے میں ہوا ہے، سروے میں 400 سے زائدکاروباری شعبوں کی آراء کو شامل کیا گیا ہے ۔

کاروباری افراد کو ریلیف پہنچانے پر وفاقی حکومت کی کارکردگی سے سروے میں 50 فیصد تاجر مطمئن نظر آئے جب کہ 37فیصد نے غیر مطمئن ہونے کا  بتایا اور 13 فیصد نے نہ مطمئن نہ غیر مطمئن ہونےکا کہا۔

وفاقی حکومت کی کارکردگی سے سب سے زیادہ مطمئن 61 فیصد مینوفیکچرنگ کا شعبہ نظر آیا، تجارتی شعبے سے 56 فیصد جب کہ خدمات سے 47 فیصد نے مطمئن ہونےکا بتایا۔

صوبوں میں سب سے زیادہ سندھ سے64 فیصد تاجروں نے وفاقی حکومت کی جانب سے کاروباری طبقوں کو ریلیف پہنچانے پر کارکردگی سے مطمئن ہونےکا کہا البتہ 26 فیصدنے غیر مطمئن نظر آئے۔

خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے 51 فیصد نے کارکردگی سے مطمئن تو 26 فیصد نے غیر مطمئن ہونے کا کہا،جب کہ پنجاب سے 46 فیصد نے وفاقی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن تو 41 فیصد نے غیر مطمئن ہونےکا کہا۔

گیلپ پاکستان نے تاجروں سے یہ سوال بھی کیا کے وہ کون سے مسائل ہیں جن کا حل وہ حکومت سے چاہتے ہیں ؟

اس سوال پر  32 فیصد نے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کاکہا  اور 8 فیصد نے حکومتی پالیسی میں عدم تسلسل ، 7 فیصد نے ٹیکس مسائل ، 5 فیصد نے حکومت کی جانب سے مزید ریلیف دینےاور کاروباری طبقے کو بلا سود قرضے کی فراہمی کا ذکر کیا۔

 5 فیصد نے کرپشن ،4 فیصد نے کورونا کی وباء اور لاک ڈاؤن ، 2 فیصد نے روپے کی قدر میں کمی ، 2 فیصد نے برآمدات اور درآمدات کی حکومتی پالیسی جب کہ7 فیصد نے دیگر مسائل کا ذکرکیا۔

 سروے میں 12 فیصد ایسے تھے جن کا کہنا تھاکے ان کی نظر میں فی الحال کوئی مسئلہ نہیں۔

مزید خبریں :