24 فروری ، 2021
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے پا کستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے پُول میچز کیلئے تماشائیوں کی تعداد 20 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد کرنے کی اجازت دے دی جبکہ پلے آف میچز میں اسٹیڈیم کی گنجائش کے مطابق شائقین آ سکیں گے۔
این سی او سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پی ایس ایل پلے آف میں تماشائی اسٹیڈیم کی گنجائش کے مطابق شرکت کرسکیں گے لیکن ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرنا ہو گا ۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ این سی او سی کی نئی اجازت پر جمعہ سے عمل درآمد کیلئے کوشاں ہے۔
این سی او سی کی اجازت کے بعد ٹکٹوں کی مزید فروخت کیلئے طریقہ کار بنایا جائے گا، جمعے کو شیڈول میچز کے ٹکٹس جمعرات کو کس طرح فروخت کرنے ہیں اس پر غور کیا جارہا ہے۔
ٹیم | میچ | پوائنٹ |
---|---|---|
لاہور قلندرز | 10 | 14 |
ملتان سلطان | 10 | 12 |
اسلام آباد یونائیٹڈ | 10 | 12 |
پشاور زلمی | 10 | 10 |
کراچی کنگز | 10 | 6 |
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز | 10 | 6 |