سوشل میڈیا پر شعیب اختر کی ہمشکل خاتون کے چرچے

فائل فوٹو

کہا جاتا ہے کہ دنیا میں کہیں نہ کہیں کسی نہ کسی کا ہمشکل پایا جاتا ہے اور اب سوشل میڈیا صارفین نے پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی ہمشکل خاتون ٹک ٹاکر کو ڈھونڈ نکالا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شعیب اختر سے مشابہت رکھنے والی ٹک ٹاکر خاتون اور بھارتی لکھاری ونیتا کھلنانی کے ساتھ کولاج کی ہوئی تصاویر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

صارفین اس بات پر متفق ہیں کہ دونوں شخصیات دکھنے میں کافی حد تک ایک دوسرے سے مشابہت رکھتی ہیں۔

شعیب اختر کی ہمشکل ونیتا کھلنانی دراصل بھارتی ٹک ٹاکر اور مواد کی تخلیق کار ہیں، حال ہی میں ونیتا کی ٹک ٹاک ویڈیو ’ ہمارے والدین کیسے تصاویر کھینچتے ہیں‘؟ وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شعیب اختر کا موازنہ ونیتا کھلنانی سے کیا جانے لگا۔

انڈین امریکن کامیڈین نے صورتحال کو بھانپتے ہوئے شعیب اختر کی کرکٹ کی تصویر پر ونیتا کھلنانی کا چہرہ پیسٹ کرتے ہوئے مداحوں سے دونوں کی مشابہت سے متعلق سوال کیا۔

کامیڈین کی جانب سے سوشل میڈیا پوسٹ پر کیپشن درج کیا گیا کہ ہر کسی کا خیال ہے کہ میں اس شخص سے مشابہت رکھتی ہوں آپ کا کیا خیال ہے؟ کامیڈین نے پوسٹ میں آئی ایم شعیب اختر کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

مزید خبریں :