25 فروری ، 2021
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کرم اور ڈسکہ کے ضمنی انتخاب کے نتائج مسترد کرنے کا اعلان کردیا۔
اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کرم اور ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں دھاندلی سے نتائج بنائے گئے،کرم میں جعلی ووٹ پکڑے گئے۔
انہوں نے کہا کہ فاٹا انضمام کے بعد وہاں نہ تو کوئی نیا قانون ہے نہ پرانا قانون ہے ،جنوبی وزیرستان میں قبائلی تصادم میں 5 اموات ہوچکی ہیں۔