این اے 75 دھاندلی: الیکشن کمیشن کا ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کو معطل کرنے کا فیصلہ

این اے 75 ڈسکہ دھاندلی کیس میں الیکشن کمیشن نے ڈپٹی کمشنر ڈسکہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دی نیوز کے سینیئر صحافی اور تجزیہ کار انصار عباسی کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ، سب ڈویژنل پولیس آفیسر کو بھی معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 فیصلہ یہ بھی کیا گیا ہے کہ کمشنر ڈسکہ اور ریجنل پولیس آفیسر ڈسکہ کو عہدوں سے ہٹایا جائے گا۔

اس کے علاوہ  کمشنر اور  آر  پی او کے خلاف بھی کارروائی کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری پنجاب اور اور آئی جی پنجاب کو بھی جواب دہی کے لیے طلب کرلیا ہے۔

ضمنی الیکشن میں پولنگ مکمل ہونے کے بعد لاپتہ ہونے والے پریزائڈنگ افسروں کو مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا اور قصور وار ثابت ہونے کی صورت میں انہیں 3 سال کی جیل ہو سکتی ہے۔

مزید خبریں :