Time 25 فروری ، 2021
پاکستان

این اے 75 ڈسکہ: حکومت ری پولنگ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل کرے گی

این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ الیکشن کرانے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف حکومت نے اپیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ علی اسجد الیکشن کمیشن کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔

الیکشن کمیشن نے این اے 75  کے ضمنی الیکشن کو کالعدم قرار دیتے ہوئے وہاں 18 مارچ کو دوبارہ الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ڈسکہ ضمنی الیکشن پر الیکشن کمیشن کےفیصلے پر ہمارے تحفظات ہیں، فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کریں گے، فاتح امیدوار کو حلقے کی نمائندگی سے روکنا سمجھ سےبالاتر ہے۔

الیکشن کمیشن نے این اے 75 کا ضمنی انتخاب کالعدم قرار دے کر 18مارچ کو پورے حلقے میں دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دیا ہے۔

مزید خبریں :