پاکستان
Time 25 فروری ، 2021

گلشن حدید زیادتی کیس: متاثرہ لڑکی نے عدالت میں بیان ریکارڈ کرادیا

ذہنی دباؤ کی وجہ سے پہلے صحیح بیان نہیں دیا تھا، عمیر بھٹو نے زیادتی کی، دیگر ملزمان بلیک میل کرتے رہے، متاثرہ لڑکی— فوٹو: فائل

کراچی کے علاقے گلشن حدید میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کے کیس میں متاثرہ لڑکی نے عدالت میں بیان ریکارڈ کرادیا اور کہا کہ  ذہنی دباؤ کی وجہ سے پہلے صحیح بیان نہیں دیا تھا، عمیر  بھٹو  نے زیادتی کی، دیگر ملزمان بلیک میل کرتے رہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں گلشن حدید میں 17 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کے کیس کی متاثرہ لڑکی نے اپنا بیان ریکارڈ کرادیا۔

لڑکی نے بیان میں کہا کہ دو تین ماہ پہلے اپنی دوست کے ساتھ گھومنے گئی تھی،   میری دوست نے  وہاں تین چار لڑکوں کو بھی بلایا ہوا تھا، کچھ دن بعد عمیر  بھٹو  نامی لڑکے نے بھی کال کرکے تصاویر اور  ویڈیو لیک کرنے کی دھمکی دی۔

متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ 9 فروری کو  عمیر  بھٹو  دھوکے سے اپنے ساتھ گھر لے گیا جہاں عمیر  بھٹو مجھے ساری رات زیادتی کا نشانہ بناتا رہا اور کہا کہ شادی کروں گا مگر صبح ہوتے ہی عمیر بھٹو نے شادی سے انکار کردیا اور مجھے دھمکیاں دیں اور کہا کہ میرا نام نہیں لینا ورنہ تمہارا پورا خاندان تباہ کردوں گا۔

لڑکی نے بتایا کہ فواد، عبد السمیع اور سمیر مجھے بلیک میل کرتے رہے ہیں۔ واقعے کا مقدمہاسٹیل ٹاؤن تھانے میں درج ہے۔

مزید خبریں :