پاکستان
Time 25 فروری ، 2021

نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت بلڈرز 25 لاکھ روپے میں گھر بناکردےگا، شہبازگِل

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل کا کہنا ہےکہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت پرائیویٹ بلڈرز 25 لاکھ میں چھوٹےگھر بناکر دیں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھا کہ شہری جب گھر بُک کریں گے تو حکومت 3 لاکھ روپے اکاؤنٹ میں جمع کرائےگی، ایسا نظام بنایا ہےکہ غریب آدمی گھربنائے تو دفتروں کے چکر نہ لگائے۔

ان کا کہنا تھا کہ صرف تنقیدہی نہیں کریں  بلکہ عوام کو بتانا چاہیےکہ ملک میں کیا مثبت ہو رہا ہے، حکومت وقت نیاپاکستان ہاؤسنگ اسکیم لےکر آئی جس میں 50ہزار گھر بننے تھے، پاکستان میں تنخواہ کم اور رہائش مہنگی ہوتی ہے جو عام آدمی کا مسئلہ ہے۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ جو کرایہ غریب انسان ماہانہ دیتا تھا اب وہ اپنے گھر کی قسط دے گا، جن کی کم تنخواہ ہو تو وہ لاکھوں میں گھر کی پہلی قسط اور دیگر قسطیں کیسے ادا کرےگا، سرکارکو گھر بنانےکی نہیں بلکہ پہلے سسٹم ٹھیک کرنے کی ضرورت تھی۔

مزید خبریں :