Time 25 فروری ، 2021
پاکستان

این اے 75 میں ری پولنگ کا حکم، اپیل کا فیصلہ پارٹی مشاورت سے کرینگے، فردوس عاشق اعوان

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہےکہ ہم الیکشن کمیشن کے فیصلےکا احترام کرتے ہیں ،قانونی چارہ جوئی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کا حق ہے، اپیل کا فیصلہ پارٹی مشاورت سے کیا جائےگا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا مؤقف ہے کہ اتنا جھوٹ بولو کہ سچ دب جائے، قومی سلامتی کے ساتھ جڑے اداروں کو بھی انہوں نے نہ بخشا،آج کاالیکشن کمیشن کافیصلہ جھوٹی راجمکاری کے بیانیےکی موت ثابت ہوا،ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں اور  اداروں کو بااختیار اور آزاد بنانا چاہتے ہیں۔

 فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سےمتعلق قانونی چارہ جوئی کرنےکا حق بھی رکھتے ہیں،فیصلے سے متعلق قانونی چارہ جوئی پی ٹی آئی کا آئینی و قانونی حق ہے،فیصلہ ماننا ہے یا اپیل کرنی ہے، یہ پارٹی میٹنگ میں طے کیا جائےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ حلقے میں دوبارہ الیکشن کرانے سے متعلق پی ٹی آئی قیادت آئینی و قانونی طریقہ کار استعمال کرے گی،تفصیلی فیصلہ آنےکےبعد ہی ہم اپنی ترجیحات طے کریں گے۔

مزید خبریں :