Time 25 فروری ، 2021
پاکستان

اندرون و بیرونِ ملک مالیاتی لین دین کو قانون کے دائرے میں لانا ہوگا، وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان نےکہا ہےکہ ترقی پذیر ملکوں سے کھربوں روپے غیر قانونی طور پر بیرونِ ملک منتقل ہوئے، ملک کے اندر اور بیرونِ ملک مالیاتی لین دین کو قانون کے دائرے میں لانا ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان نے ایک تقریب سے ورچوئل خطاب میں کہا کہ ہم مالیاتی شفافیت کے حوالے سے تجاویز پیش کرنا چاہتے ہیں، غیر مساویانہ معاہدوں کا ازسرنو جائزہ لیا جانا چاہیے اور شفافیت کے برعکس اقدامات کے خلاف عالمی سطح پر جرمانے عائد کیے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کے اندر اور بیرون ملک مالیاتی لین دین کو قانون کے دائرے میں لانا ہوگا، رقوم کی غیرقانونی ترسیل پر قابوپانےکےلیے متعلقہ اداروں کو مضبوط بنانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو ٹیکس اصلاحات  اور منی لانڈرنگ سے متعلق اقدامات کرنے ہوں گے، غیر قانونی رقوم کی ترسیل پر قابوپانےکے لیے سب اداروں کے نمائندے ہونے چاہئیں۔

مزید خبریں :