Time 25 فروری ، 2021
دنیا

بحرالکاہل میں جہاز سےگرنے والا ملاح 14 گھنٹے تک ایک ٹکڑے کے سہارے تیرتا رہا

ویڈم اس ٹکڑے کے سہارے 14 گھنٹے سے زائد سمندر میں تیرتا رہے اور ڈوبنے سے محفوظ رہے،فوٹو: انٹرنیٹ

بحرالکاہل میں ایک کشتی راں (سیلر)  صرف ایک ٹکڑے کےسہارے 14 گھنٹے تک سمندر میں گزار کر جان بچانےمیں کامیاب ہوگیا۔

ویڈم پیریوٹیلوو نامی ایک سیلر سمندری سفرکے دوران جہاز کے عرشے سے سمندر میں جاگرا  لیکن جہازپر کسی کو اس کے گرنے کی اطلاع نہ ہوسکی اور جہاز آگے بڑھ گیا۔

ویڈم نے سمندر میں اکیلے ہمت نہ ہاری اور دور نظر آنے والے ایک تیرتے ٹکڑے تک جانےکا فیصلہ کیا جو کہ مچھلی پکڑنے میں استعمال ہوتا ہے، وہ اس ٹکڑے کے سہارے 14 گھنٹے سے زائد  سمندر میں تیرتا رہا اور ڈوبنے سے محفوظ رہا۔ 

بعد ازاں جہاز نے ان کی غیر موجودگی کا علم ہونے پر واپس جا کر انہیں ریسکیو کرلیا۔

مزید خبریں :