کھیل
Time 26 فروری ، 2021

کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے پر عمر اکمل کا ردِ عمل سامنے آگیا

فائل فوٹو

لاہور: کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے پر عمر اکمل کا ردِ عمل سامنے آگیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر اکمل نے کہا کہ  میں نے ہمیشہ کرکٹ کو ترجیح دی ہے اور کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ  بکیزکی آفر سے متعلق میں 10فروری 2020 کو مطلع کرنے گیا تھا اور میں خود چیئرمین پی سی بی کو بتانے گیا تھا لیکن میری چیئرمین پی سی بی سے ملاقات نہ ہوسکی اس لیے مطلع نہ کرسکا۔

کرکٹر کا کہنا تھا کہ اس معاملے کا  نچلی سطح پر اس لیے نہیں بتایا کہ انفارمیشن لیک نہ ہوجائے۔

واضح رہے کہ کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے قومی کرکٹر عمر اکمل پر عائد 18 ماہ کی پابندی میں مزید 6 ماہ کی کمی کرتے ہوئے ان پر جرمانہ عائد کیا ہے۔

خیال رہے کہ عمراکمل کے خلاف میچ فکسنگ کی آفر کو رپورٹ نہ کرنے پر پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے کارروائی کی تھی جس کے خلاف عمر اکمل نے عالمی ثالثی عدالت میں اپیل دائر کی تھی۔

عمراکمل کو پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر تین سال کی سزا سنائی گئی تھی جسے آزاد ایڈجیوڈیکٹر نے کم کر کے 18 ماہ کر دیا تھا۔

پی سی بی کی جانب سے بھی عمر اکمل کی سزا برقرار رکھنے سے متعلق ایک اپیل ثالثی عدالت میں دائر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ عمر اکمل کو جو سزا دی گئی ہے اسے برقرار رکھا جائے۔

مزید خبریں :