اظفر رحمان نے خواتین کی جانب سے ہراساں کرنے کے بیان کی وضاحت کردی

میں نے اپنے انٹرویو میں ہراساں کرنے کی بات کی تھی بلکہ جسنی ہراسانی کی اصطلاح استعمال بھی نہیں کی، اظفر رحمان— فوٹو:فائل 

پاکستان کے اداکار اظفر رحمان نے خواتین فنکاروں کی جانب سے ہراساں کرنے کے اپنے بیان  کی وضاحت کردی۔

اظفر رحمان نے اپتا وضاحتی بیان انسٹا گرام پر پوسٹ کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ 3 سال قبل ایک انٹرویو میں 15 سال قبل انڈسٹری میں قدم رکھتے وقت ہراساں ہونے سے متعلق تفصیلی بات کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے انٹرویو میں ہراساں کرنے کی بات کی تھی بلکہ جسنی ہراسانی کی اصطلاح استعمال بھی نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ اس انٹرویو کو سوشل میڈیا پر سنسنی بناکر پیش کیا گیا، میں خواتین کا بڑا احترام کرتا ہوں اور اگر ان کی دل آزاری ہوئی ہے تو معافی مانگتا ہوں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اظفر رحمان  ایک شو ’بائی دی وے‘ میں جلوہ گر ہوئے  تھے اور دوران شو بیگم نوازش نے ان سے متعدد  سوال کیے تھے۔

اداکار نے کہا تھا کہ ماضی میں انہیں بھی کئی خواتین فنکاروں کی جانب سے ہراساں کیا جاتا رہا لیکن وہ ان کا نام لینا پسند نہیں کرتے۔

مزید خبریں :