Time 26 فروری ، 2021
کاروبار

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بجٹ خسارہ 2.5 فیصد رہا

حکومت کا کہنا ہے رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں مہنگائی کی شرح  8.2 فیصد رہی، جنوری میں یہ شرح کم ہو کر 7.5 فیصد ہو گئی۔

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بجٹ خسارہ 2.5 فیصد رہا جو گزشتہ سال 2.3 فیصد تھا،   پرائمری بیلنس337 ارب 20 کروڑ روپے رہا۔

رواں مالی سال کے پہلے7 ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار 8.2 فیصد رہی، برآمدات 14 ارب 30 کروڑ ڈالرز رہیں، ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں 2 ہزار 572 ارب روپے رہیں۔

وزارت خزانہ نے  ملکی معیشت پر ماہانہ اپ ڈیٹ آؤٹ لک جاری کی ہے جس کے مطابق معاشی بحالی اور سرگرمیوں میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے۔صنعتی اور زرعی پیداوار میں بہتری آئی ، ٹیکس ریونیو اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالر سے زائد ہو گئے ہیں ، اسٹاک ایکسچینج انڈیکس 46 ہزار پوائنٹس عبور کر گیا ہے۔

رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار کورونا سے پہلے والی سطح سے بھی اوپر چلی گئی ہے۔ کپاس کی پیداوار میں کمی کا خدشہ ہے تاہم رواں سال گندم کا پیداواری ہدف حاصل کرلیا گیا ہے۔