27 فروری ، 2021
امریکا نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کی قتل رپورٹ جاری کرنے کے بعد سعودی شہریوں پر پابندی لگادی۔
امریکا کی جانب سے جاری خفیہ رپورٹ 2 سال پرانی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے صحافی جمال خاشقجی کو پکڑنے یا قتل کرنے کیلئے ترکی کے شہر استنبول میں آپریشن کی منظوری دی۔
اب اس رپورٹ کے بعد امریکا نے سعودی شہریوں پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا نے 76 سعودی شہریوں پر ویزہ کی پابندیاں عائد کردی ہیں تاہم فوری طور پر پابندی کا شکار افراد اور پابندیوں سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔