پاکستان
Time 27 فروری ، 2021

انگین آلتان کے ساتھ فراڈ کرنیوالا ملزم کاشف ضمیر نئی مشکل میں پھنس گیا

ترک ڈرامہ ارطغرل غازی کے مرکزی کردار انگین آلتان کے ساتھ مبینہ فراڈ میں ملوث ملزم کاشف ضمیر نئی مشکل  میں پھنس گیا۔

جیو نیوز کے مطابق کاشف ضمیر نے حافظ آباد سے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو اغوا کرنے کی کوشش کی جس پر  عاقب اسرار نے چلتی کار سے چھلانگ لگادی۔

 واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی جس پر پولیس نے  کاشف ضمیر کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کر لیا۔

واضح رہےکہ کاشف ضمیر نے ترکش اسٹار انگین آلتان کے ساتھ ایک ملین ڈالر کا معاہدہ کیا تھا اور انہیں 5000 ڈالر کا چیک بھی دیا اور جب انگین آلتان نے یہ چیک کیش کروایا تو وہ باؤنس ہو گیا جس پر پولیس نے کاشف ضمیر کو گرفتار کیا تھا۔

مزید خبریں :