دنیا
Time 27 فروری ، 2021

اقوام متحدہ میں میانمارکے سفیر غداری کے الزام میں برطرف

 سفیر نے اقوام متحدہ سےملک میں فوجی بغاوت کےخلاف اقدامات کرنےکامطالبہ کیا تھا،فوٹو: فائل

اقوام متحدہ میں میانمار کے سفیرکو عہدے سے برطرف کردیا گیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق اقتدار پر قابض فوجی حکومت کی جانب سے سفیرکو غداری کے الزام میں برطرف کیا گیا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق سفیر نے اقوام متحدہ سےملک میں فوجی بغاوت کےخلاف اقدامات کرنےکامطالبہ کیا تھا۔

خیال رہے کہ رواں ماہ کی یکم تاریخ کو میانمار کی فوج نے ملک کا کنٹرول سنبھالنے کا اعلان کیا تھا۔

فوج نے برسراقتدار جماعت ’نیشنل لیگ آف ڈیموکریسی‘ کی رہنما آنگ سانگ سوچی اور دیگر سیاسی رہنماؤں کو بھی گرفتار کرلیا تھا۔

مزید خبریں :