Time 28 فروری ، 2021
انٹرٹینمنٹ

’خدا اور محبت‘ نے یوٹیوب پر مقبولیت کے نئے ریکارڈ بنا ڈالے

جیو ٹی وی کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت‘ نے یو ٹیوب پر بھی مقبولیت کے نئے ریکارڈ بنا ڈالے۔

جیو انٹرٹینمنٹ پر  پیش کیا جانے والا سیونتھ اسکائے انٹرٹینمنٹ کے تحت پرڈیوسرز عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کا ڈرامہ ’خدا اور محبت‘ نے یو ٹیوب پر سال 2021 کی ٹاپ ریلیزز میں جگہ بناتے ہوئے پاکستانی تاریخ میں کسی بھی میڈیا گروپ سے زیادہ فالوئنگ  حاصل کر لی ہے۔

 ’خدا اور محبت‘ کے سیزن تھری کی پہلی قسط 2 کروڑ 20 لاکھ اور دوسری قسط ایک کروڑ 60 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھی گئی۔

ڈرامے کی تیسری قسط بھی ریلیز ہونے کے بعد 22 گھنٹے کے اندر  63 لاکھ سے زائد بار دیکھی جا چکی ہے۔

اسی طرح ’خدا اور محبت‘ نے پاکستان کے یو ٹیوب کے ٹرینڈز  پر پہلی تینوں پوزیشنیں اپنے نام کیں جب کہ اس سے پہلے کسی یو ٹیوب چینل کو یہ اعزاز حاصل نہیں ہوا۔

مزید خبریں :