Time 28 فروری ، 2021
انٹرٹینمنٹ

بگ باس سیزن 14 کی فاتح روبینہ دلیک کا پاکستانی مداحوں کیلیے پیغام

بھارت کے مقبول ترین ریئلٹی شو بگ باس سیزن 14 کی روبینہ دلیک نے پاکستانی مداحوں کے نام پیغام جاری کیا ہے۔

چند روز قبل بگ باس سیزن 14 کی آخری قسط ہوئی تھی جس میں بھارتی اداکارہ روبینہ دلیک سیزن 14 کی ٹرافی اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئی تھیں۔

بگ باس جیتنے کے بعد فاتح روبینہ دلیک نے جہاں اپنے تمام تر چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا وہیں انہوں نے اپنے پاکستانی مداحوں کے لیے بھی خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا۔

روبینہ دلیک نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’میرے تمام تر پاکستانی مداحوں کے لیے بے پناہ محبت‘۔

انہوں نے کہا کہ ’آپ لوگوں نے مجھے جتنا پیار دیا ہے، میں اسے حاصل کرنے میں بے حد خوشی محسوس کر رہی ہوں۔

خیال رہے کہ اداکارہ روبینہ دلیک وہ واحد کنٹسٹنٹ تھیں جنہوں نے بگ باس سیزن 14 کے گھر میں سب سے زیادہ وقت گزارا تھا۔

مزید خبریں :