22 جنوری ، 2021
بھارت کے مقبول ترین ریئلٹی شو بگ باس سیزن 14 کی کنٹسٹنٹ اداکارہ روبینہ دلیک کی پرانی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔
روبینہ دلیک نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے سے قبل 2006 میں 'مِس شملا' کا اعزاز حاصل کیا تھا جس کے بعد 2008 میں انہوں نے 'مِس شمالی انڈیا' کا ٹائٹل بھی جیتا تھا۔
اب سوشل میڈیا پر اداکارہ روبینہ دلیک کی پرانی تصاویر خوب وائرل ہو رہی ہیں اور اس تصویر پر صارفین کی جانب سے تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر میں روبینہ دلیک کی اس وقت کی تصویر وائرل ہو رہی ہے جب انہوں نے مِس شملا 2006 ا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
اداکارہ روبینہ دلیک کے چاہنے والوں کی جانب سے ان کی موجودہ اور ماضی کی تصویر کو جوڑ کر موازنہ کیا جا رہا ہے کہ یہ اب کس قدر تبدیل ہو گئیں ہیں۔
خیال رہے کہ بھارتی ٹیلی ویژن اداکارہ روبینہ دلیک نے اپنے شوہر ابھینوو شکلا کے ساتھ بگ باس 14 کے گھر میں قدم رکھا تھا۔