پاکستان
Time 28 فروری ، 2021

ایسی سیٹوں پر لعنت بھیجتے ہیں جو ایک قوم کو دوسری کا دشمن بناکرلی جائیں، مصطفیٰ کمال

چیئرمین پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) مصطفیٰ کمال نےکہا ہے کہ  بھارت نے افغانستان میں قونصل خانے افغانستان کے لیے نہیں بلکہ پاکستان میں دہشت گردی کے لیے بنوائے ہیں۔

 پاک سرزمین پارٹی کے تحت سہراب گوٹھ پر جلسہ کیا گیا، جلسے میں پختون عمائدین اور مختلف علاقوں سے پختون برادری نے شرکت کی۔

چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال نےجلسے سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ  پختونوں نےکراچی میں لسانیت کا خاتمہ کرتے ہوئے 40 سالوں کے شیطانوں کودفن کردیا اور  گولی چلائے بغیر کلاشنکوف کلچر کا خاتمہ کیا۔

مصطفے کمال کا کہنا تھا کہ ملک میں جلد مظلوموں کا دور آنے والا ہے ،لسانیت کے نام پر قتل وغارت گری کروائی گئی، کراچی کا دشمن سب کا دشمن ہے، آج اس جلسے کو دیکھ کر بھارت سے لے کر لندن تک نا بجھنے والی آگ لگ گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن ہو رہا ہے ، طالبان سے امن معاہدہ ہورہا ہے ، ہم افغانستان میں امن چاہتے ہیں کیونکہ وہاں کا اثر پاکستان اور کراچی پر ہوتا ہے، ہم ایسی سیٹوں پر لعنت بھیجتے ہیں جوایک قوم کو دوسری کا دشمن بنا کر لی جائیں ۔

مزید خبریں :