پاکستان
Time 28 فروری ، 2021

سینیٹ انتخابات: پیپلز پارٹی کی پیشکش پر ایم کیو ایم کا پہلا اجلاس بے نتیجہ ختم

سینیٹ انتخابات سے متعلق پیپلز پارٹی کی پیش کش پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کا پہلا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا۔

 ذرائع کے مطابق رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کی پیش کش پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ رابطہ کمیٹی کی اکثریت نے پیپلز پارٹی کی پیش کش کی مخالفت کر دی ہے اور رابطہ کمیٹی نے مشاورت کے لیے ایک اور اجلاس طلب کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کو پیش کش کی ہےکہ وہ یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دے تو سندھ سے پیپلز پارٹی 2 نسشتوں پر ایم کیو ایم کے حق میں اپنے امیدوار دست بردار کرالےگی ۔