01 مارچ ، 2021
امریکی ریاست الینوائے میں رازداری کے قانون کی خلاف ورزی پر فیس بک 650 ملین ڈالرز کا ہرجانہ ادا کرے گی۔
فیس بک نے رازداری کے قانون کی خلاف ورزی پر 650 ملین ڈالرز کا ہرجانہ ادا کرنے کے فیصلے پر کہا ہےکہ ہم سمجھوتے پر پہنچنے کا خیرمقدم کرتےہیں۔
خیال رہے کہ شکاگو کے اٹارنی جے ایڈیلسن نے 2015 میں فیس بک پر مقدمہ چلایا تھا جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ فیس بک نے 2008 کے الینوائے رازداری کے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چہروں کی شناخت کے لیے بائیو میٹرک ڈیٹا غیر قانونی طور پر جمع کیا تھا۔