01 مارچ ، 2021
پاکستان کی ایوان بالا (سینیٹ) انتخابات میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے اسلام آباد کی نشست سے امیدوار و سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے۔
یوسف رضا گیلانی نے ارکان قومی اسمبلی کا لکھا گیا خط وزیراعظم عمران خان کو بھی بھجوایا ہے جس میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے سینیٹ انتخابات میں حمایت مانگ لی ہے۔
خط کے متن کے مطابق امید ہے 3 مارچ کو میرے کردار اور سیاست کو مدنظر رکھتے ہوئےفیصلہ کریں گے، آج جو فیصلے کریں گے وہ ہمارے مستقبل کی سمت طے کریں گے۔
یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کرکیا۔
خیال رہے کہ یوسف رضا گیلانی نے ارکان قومی اسمبلی کو بھی سینیٹ انتخابات میں حمایت کیلئے خط لکھا ہے۔