ملک میں مہنگائی 4 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جولائی تا فروری مہنگائی کی اوسط شرح 8.25 فیصد رہی ہے،وفاقی ادارہ شماریات،فوٹو: فائل

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں مہنگائی 4 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق فروری میں مہنگائی بڑھ کر 8.70 فیصد ہوگئی ہے اور جنوری کی نسبت فروری میں مہنگائی میں 1.80 فیصد اضافہ ہوا ہے، جنوری 2021 میں مہنگائی کی شرح 5.7 فیصد تھی جب کہ فروری 2020 میں مہنگائی کی شرح 12.4 فیصد تھی۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہےکہ جولائی تا فروری مہنگائی کی اوسط شرح 8.25 فیصد رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق فروری میں سالانہ بنیادوں پرشہری علاقوں میں انڈے 48.10 فیصد مہنگے ہوئے، بجلی چارجز میں 43.6 اور  مرغی کا گوشت 36.33 فیصد مہنگا ہوا، مصالحہ جات 31.13، گندم 23.79 فیصد اور آٹا 13.51 فیصدمہنگا ہوا، گھی 17.27 فیصد، چینی17.16 اورکوکنگ آئل 15.39 فیصد مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق دال مسور کی قیمت میں 3.28 فیصد اضافہ ہوا،جولائی تا فروری آلو 45.68 فیصد مہنگے ہوئے، ادرک 51.69 فیصد اور انڈے42.9 فیصد مہنگے ہوئے،گندم 32.7، آٹا 14.91 اورسونا 31.64 فیصد مہنگا ہوا۔

چاندی 27.72 اور دالیں 26.62 فیصد مہنگی ہوئیں، گھی 19.26،چینی 24.43 اور گڑ 13.94 فیصد مہنگا ہوا۔

سالانہ بنیادوں پر فروری میں پیاز 29.72 فیصد سستے ہوئے اور ٹماٹر 29.49 فیصد اور تازہ سبزیاں 22.58 فیصد سستی ہوئیں۔

مزید خبریں :