کورونا: ملک کے 81 فیصد ڈاکٹرز ویکسین لگوانے کیلیے تیار، 14 فیصد کا انکار

گیلپ پاکستان کے سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملک کے 81 فیصد ڈاکٹرزکورونا کی ویکسین لگوانے کے لیے تیار ہیں  جب کہ 14فیصد نے ویکسین لگوانے سے انکار کردیا۔

پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کے گیلپ پاکستان کے تعاون سے ملک بھرمیں 500 سے زائد ڈاکٹروں سےسروے کیا گیا،گیلپ پاکستان نے یہ سروے 5 سو سے زائد ڈاکٹرز سے ملک بھر میں آن لائن انٹرویوز کے ذریعےکیا ۔

سروے میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کے 81 فیصد ڈاکٹرز کورونا کی ویکسین لگوانے کےلیے تیار ہیں لیکن 14 فیصد ویکسین لگوانے سے انکار کررہے ہیں ۔

سروے میں ویکسین کی فراہمی کی رفتار کو سست قرار دیا گیا  اور گیلپ پاکستان کے مطابق 59 فیصد ڈاکٹرز کا یہ کہنا تھا کے انہیں اب تک کورونا کی ویکسین نہیں ملی  جب کہ 41 فیصد نے ویکسین ملنے کا کہا۔

ویکسین فراہم نہ کرنے کا کہنے والے ڈاکٹرز کی سب سے زیادہ شرح خیبرپختونخوا میں نظر آئی جہاں 74 فیصد نے ویکسین نہ ملنے کا کہا ۔

سروے میں اس بات پر تشویش کا اظہا ر کیا گیا کے ہر 5 میں سے ایک ڈاکٹر کورونا کی وبا کو سنجیدہ نہیں لے رہا ۔

 سروے کے مطابق 84 فیصد ڈاکٹرز نے  کورونا کو درمیانے سے سنگین درجے کا خطرہ قرار دیا لیکن 16 فیصد نے اسے آبادی کےلیے کم خطرہ کہا ۔

ڈاکٹرز کی جانب سے جس ویکسین کو ترجیحی بنیادوں پر لگوانے کا کہا گیا اس میں فائزر سرفہرست ہے  جسے 35 فیصد نے لگوانے کا ارادہ ظاہر کیا ، 21 فیصد نے جو پہلے مل جائے اسے لگوانے کا کہا، 11 فیصد نے آکسفورڈ کی ویکسین ، 9 فیصد نے چین سے درآمد شدہ ویکسین ، 4 فیصد نے ماڈرنا ، 4 فیصد نے روسی ، جب کہ 2 فیصد نے دیگر ویکسین لگوانے کا کہا۔

کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے سوال پر سروے میں 68 فیصد ڈاکٹرز نے کورونا سے متاثر نہ ہونے کا کہا، البتہ 32 فیصد نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے اور وائرس سے متاثر ہونے کا بتایا ۔

سروے میں یہ بھی دیکھا گیا کے 89 فیصد ڈاکٹرز اور صحت عامہ کے شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے ایسی جگہوں پر کام کرنے کا کہا جہاں کورونا کے مریضوں کا علاج کیا جاتاہے جب کہ 11 فیصد نے کہا کہ جہاں وہ کام کرتے ہیں وہاں کورونا کے مریضوں کا علاج نہیں کیا جاتا ۔

سروے رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ کورونا ویکسین لگوانے کے ارادے کے باوجود 59 فیصد کو اب تک ویکسین دستیا ب نہیں جب کہ 41 فیصد نے ویکسین ملنے کا بتایا۔ 

سروے رپورٹ میں بتایا گیا کہ ویکسین نہ ملنے کی سب سےزیادہ شکایت خیبر پختونخوا سے 74 فیصد ڈاکٹروں نے کی۔

سروے میں 68 فیصد ڈاکٹرز نے کورونا سے متاثر نہ ہونے کا بھی جب کہ 32 فیصد نے کہا کہ وہ اس وائرس کا شکارہوئے ہیں۔

مزید خبریں :