Time 02 مارچ ، 2021
صحت و سائنس

’کورونا ویکسین کی ایک خوراک اسپتال جانےکے خدشے کو80فیصد تک کم کرسکتی ہے‘

ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا کےخلاف ویکسینز کا استعمال شدید بیماری کےخطرے کو 80 فیصد تک کم کرسکتا ہے۔

برطانیہ میں ہونے والے ایک جائزےسے معلوم ہوا ہے کہ آکسفورڈ آسٹرازینیکا یا فائزربائیو این ٹیک کی کورونا ویکسین کی محض ایک خوراک اسپتال جانےکے خدشے کو 80 فیصد تک کم کرسکتی ہے۔

 پبلک ہیلتھ انگلینڈ کےاعدادوشمارکےمطابق ویکسینیشن کے3سے4 ہفتوں بعد نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔

 برطانیہ میں ابتدا میں 80 سال سے زائد عمر کےشہریوں کوکورونا ویکسین لگائی گئی تھی۔

مزید خبریں :