فروری میں چکن اور گھی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا: رپورٹ

فوٹو: فائل 

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق فروری کے دوران چکن اور گھی کی قیمتوں میں واضح اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق  فروری میں کوئٹہ میں چکن سب سے زیادہ مہنگی ہوئی اور اس کی قیمت میں 61 روپے فی کلو تک اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں بتایاگیا ہےکہ کوئٹہ میں چکن کی اوسط فی کلو قیمت 272 روپے رہی جب کہ لاڑکانہ میں چکن کی اوسط فی کلو قیمت 56 روپے بڑھی، ملتان 54  روپے 49 پیسے اور  حیدرآباد میں چکن 54 روپے 51 پیسے کلو مہنگی ہوئی۔

دوسری جانب فروری کے مہینے میں کراچی میں چکن 53 روپے 46 پیسے تک فی کلو مہنگی ہوئی جب کہ فروری میں گھی اوسطاً 27 روپے 54 پیسے تک فی کلو مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق پشاور اور حیدرآباد میں گھی سب سے زیادہ مہنگا ہوا جہاں گھی کی اوسط قیمت 28 روپے تک فی کلو بڑھی۔

مزید خبریں :