Geo News
Geo News

Time 02 مارچ ، 2021
کاروبار

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر ایک سال کی کم ترین سطح پر آگئی

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 19 پیسے کمی کے بعد 157 روپے 85 پیسے پر بند ہوئی ہے– فوٹو: فائل

ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر ایک سال کی کم ترین سطح پر اختتام پذیر ہوئی ہے۔

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 19 پیسے کمی کے بعد 157 روپے 85 پیسے پر بند ہوئی ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 40 پیسے کمی کے بعد 157 روپے 90 پیسے پر بند ہوئی ہے۔