ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

10 گرام سونےکی قیمت میں 900 روپےکی کمی ہوئی ہے،فوٹو: فائل

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار 50 روپےکی کمی ہوئی ہے۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا 1050 روپے سستا ہوکر 1لاکھ7 ہزار دو سو روپےکا ہوگیا ہے۔

10گرام سونےکی قیمت  میں 900 روپےکی کمی ہوئی ہے اور 10 گرام سونا 91ہزار 907 روپےکا ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق  عالمی بازار میں سونا 13 ڈالر سستا ہوکر 1730 ڈالر فی اونس کا ہے۔