دنیا
Time 02 مارچ ، 2021

آئرش گھڑسوار نے مردہ گھوڑے پر بیٹھنے کے معاملے پر معافی مانگ لی

آئرلینڈ کے امیچر گھڑ سوار نے مردہ گھوڑے پر بیٹھنے کے معاملے پر معافی مانگ لی۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق آئرش گھڑسوار باب جیمز کی 2016 کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ ایک مردہ گھوڑی پر بیٹھتے نظر آرہے ہیں جبکہ آس پاس موجود افراد ہنس رہے ہیں۔

اب اس معاملے پر باب جیمز کا مؤقف سامنے آگیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میں اپنے اس عمل پر معذرت خواہ ہوں جوکہ مکمل طور پر نامناسب اور ہتک آمیز تھا۔

اس حوالے سے آئرش ہارس ریسنگ ریگولیٹری بورڈ کا کہنا ہے کہ وہ اس ویڈیو سے متعلق آگاہ ہیں اور یہ معاملہ زیر تفتیش ہے۔

 اور آئرش گھڑ سوار گورڈن ایلیٹ کو بھی مردہ گھوڑے کی پشت پر بیٹھ کرتصویر کھنچوانے کے الزام میں معطلی کا سامنا ہے— فوٹو: فائل

خیال رہے کہ ایک اور آئرش گھڑ سوار گورڈن ایلیٹ کو بھی مردہ گھوڑے کی پشت پر بیٹھ کرتصویر کھنچوانے کے الزام میں معطلی کا سامنا ہے۔ ان کے معاملے کی مزید سماعت 5 مارچ کو ہوگی۔

مزید خبریں :