دنیا
Time 02 مارچ ، 2021

افغانستان: مسلح افراد کی فائرنگ سے مقامی ٹی وی کی 3 خواتین ورکرز جاں بحق

افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد میں مسلح افراد کی فائرنگ سے مقامی ٹی وی کی تین خواتین ورکر جاں بحق ہو گئیں۔

 افغان میڈیا کے مطابق جلال آباد میں فائرنگ کے دو الگ واقعات میں تینوں خواتین کو قتل کیا گیا جبکی تینوں خواتین کا تعلق ایک ہی میڈیا گروپ سے تھا۔

رپورٹس کے مطابق دو خواتین پر جلال آباد میں پولیس ڈسٹرکٹ (پی ڈی) ون میں دفتر سے گھر واپس جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس سے 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں جن کی شناخت سعدیہ اور شہناز کے نام سے ہوئی۔

اس واقعے کے کچھ منٹوں بعد جلال آباد کے پی ڈی 4 میں بھی دفتر سے گھر جاتے ہوئے ایک اور خاتون پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگئیں جبکہ تیسری خاتون کی شناخت مرسل حبیبی کے نام سے ہوئی ہے۔

فائرنگ کے واقعات میں مزید 2 راہگیر خواتین بھی زخمی ہوئی ہیں جنہیں اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق تیسری قتل ہونے والی خاتون کے قاتل کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس سے تفتیش شروع کردی ہے۔ 

دوسری جانب طالبان نے فائرنگ کے واقعات میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے جبکہ تاحال کسی اور گروپ نے بھی ذمہ داری نہیں قبول کی ہے۔

مزید خبریں :