03 مارچ ، 2021
فیصل آباد: دوسری شادی کی خواہش مند خاتون نے اپنے ساتھی سے اپنے ہی گھر میں ڈکیتی کروادی۔
پولیس کے مطابق غلام محمد آباد کے علاقے کی رہائشی خاتون ایک شخص سے دوسری شادی کی خواہشمند تھی لیکن آصف کے پاس اپنا گھر نہ ہونے کہ وجہ سے دونوں نے مل کر منصوبہ بنایا اور خاتون کے شوہر کے گھر میں 50 تولے سونا چوری کر لیا۔
پولیس نے تفتیش کے دوران شبہ ہونے پر خاتون کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی تو اس نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے شوہر سے طلاق لے کر آصف نامی شخص سے دوسری شادی کرنا چاہتی تھی۔
خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ان دونوں نے چوری کیے گئے سونے سے نیا گھر خریدنے کا منصوبہ بنایا تھا۔
پولیس نےدونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے چوری کیا گیا سونا برآمد کر لیا ہے ۔