Time 03 مارچ ، 2021
دنیا

فرانس: 65 سال سے زائد عمر والوں کیلیے آسٹرازینیکا ویکسین کی منظوری

فرانس نے 65 سال سے زائد عمر کے لوگوں کے لیے کورونا ویکسین آسٹرا زینیکا کی منظوری دے دی۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 75 سال سے زائد عمر کے افراد کو اب بھی فائزر یا موڈرنا کی ویکسین ہی لگائی جائے گی۔

خیال رہے کہ حال ہی میں برطانیہ میں ہونے والے ایک جائزےسے معلوم ہوا ہے کہ آکسفورڈ آسٹرازینیکا یا فائزربائیو این ٹیک کی کورونا ویکسین کی محض ایک خوراک اسپتال جانےکے خدشے کو 80 فیصد تک کم کرسکتی ہے۔

 برطانیہ میں ابتدا میں 80 سال سے زائد عمر کےشہریوں کوکورونا ویکسین لگائی گئی تھی۔

مزید خبریں :