Time 04 مارچ ، 2021
پاکستان

سینیٹ الیکشن میں کامیاب ہونیوالوں سے انتخابی اخراجات کی تفصیلات طلب

فائل فوٹو

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سینیٹ کےتمام منتخب امیدواروں سے انتخابی اخراجات کےگوشوارے طلب کرلیے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ انتخابی اخراجات کے گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کی کامیابی کانوٹیفکیشن روک لیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ  منتخب سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن 11 مارچ سے قبل جاری ہوگا۔

واضح رہے کہ ملک میں گزشتہ روز ہونے والے سینیٹ کے انتخابات میں تحریک انصاف کو 13، پی پی کو 8 اور ایم کیو ایم کو 2 نشستیں ملیں۔

مزید خبریں :