04 مارچ ، 2021
پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر حسن علی نے لیگ ملتوی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان سپر لیگ کے دوران کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کے دوران کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث پی ایس ایل غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے۔
اس حوالے سے کھلاڑیوں اور ماہرین کا ردعمل بھی سامنے آنا شروع ہو گیا ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر حسن علی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ ’نظر لگ گئی کسی کی ہماری پی ایس ایل کو‘
حسن علی نے اپنے ٹوئٹ میں آنکھوں سے آنسو نکلنے والا ایموجی بھی شیئر کیا۔
خیال رہے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں 34 میچز ہونے تھے تاہم 14 میچز کے بعد لیگ کو غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔